Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کیلئے100ارب ریال مختص

ریاض۔۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کیلئے 100ارب ریال مختص کردیئے۔یہ رقم محفوظ اثاثوں سے نکال کر دی جائیگی۔ اس کی سفارش اقتصادی و ترقیاتی امور کی کونسل نے کی تھی۔ اس کا مقصد سرمایہ کاری میں تنوع پیدا کرنا اور ریاستی سرمایہ کاری کے منافع کی شرح کو بہتر بنانا ہے۔ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ آئندہ مرحلے کے دوران انویسٹمنٹ اسٹراٹیجک مقامی و بین الاقوامی بازاروں میں نئے امکانات پر مرکوز رہے گی۔ ایسے شعبے میں سرمایہ لگایا جائیگا جو اوپر کی طرف جارہے ہونگے اور وہاں تسلی بخش منافع متوقع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق انویسٹمنٹ سعودی ویژن 2030کی اسکیموں اور اہداف کے تحت مقررہ نظام الاوقات کے مطابق لگایا جائے گا۔

شیئر: