Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

والی بال ورلڈ چیلنجر کپ میں پاکستان کی فتح


الماتے:ورلڈ چیلنجر کپ والی بال کوالیفیکیشن کانٹی نینٹل ٹورنامنٹ میں پاکستان نے تائپے کو0-3 سے ہرادیا۔ قازقستان کے دارالحکومت الماتے میں جاری ایونٹ کے ایک میچ میں پاکستانی ٹیم نے اپنی حریف کے خلاف پہلا سیٹ25-22 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں پھر دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا اور پاکستان نے اس سیٹ میں26-24 سے کامیابی حاصل کی ۔2سیٹس کی برتری کے بعد پاکستانی کھلاڑی زیادہ پر اعتماد نظر آئے اور انہوں نے تیسرے سیٹ میں نسبتاً زیادہ برتری کے ساتھ 19 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی ۔ یاد رہے کہ گزشتہ ایشین چیمپئین شپ میں چائنیز تائپے نے پاکستانی ٹیم کو شکست دے دی تھی اورپاکستانی ٹیم ایونٹ میں چوتھے نمبر پر رہی تھی۔ پاکستان ٹیم اب اپنا اگلا میچ میزبان قازقستان کے خلاف کھیلے گی۔ ایونٹ میں فتح کی صورت میں پاکستان کو مزید ایک اورکوالیفیکیشن ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا ہوگی جس میں شمالی امریکہ سے بھی کئی ٹیمیں شریک ہوں گی اور حتمی فیصلہ ان مقابلوں کے نتائج کے بعد ہوگا۔

شیئر: