Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین اور امریکہ تجارتی محاز آرائی سے گریز پرمتفق

واشنگٹن۔۔۔ چین اور امریکہ کے درمیان واشنگٹن میں ہونے والے اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے حوالے سے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف تجارتی محازآرائی سے گریز کا عزم ظاہر کیا ہے۔ چین کے صدر شی جن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایات کی روشنی میں چینی اور امریکی وفود کے درمیان تجارتی امور کے حوالے سے 2  روز تک تعمیری بات چیت کی گئی۔فریقین نے اتفاق کیا کہ امریکہ کے چین کے ساتھ مصنوعات کے حوالے سے تجارتی خسارے کو معقول حد تک کم کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چین اپنے شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے اور اعلیٰ معیاری اقتصادی ترقی کوآگے بڑھانے کے لیے امریکی مصنوعات کی خریداری میں نمایاں اضافہ کریگا جس سے امریکہ کی اقتصادی ترقی اور روزگاری میں مدد مل سکے گی۔دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ بامعنی انداز سے امریکہ کی زرعی اور توانائی سے متعلق مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ امریکہ مزید مشاورت کے لیے ایک وفد چین بھیجے گا۔ فریقین نے تیار شدہ مصنوعات اور خدمات کی تجارت کو توسیع دینے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا اور متعلقہ شعبہ جات میں تجارت میں اضافے کے لیے سازگار ماحول کے قیام پر اتفاق کیا گیا ہے۔

شیئر: