پاکستان کے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں شرکت یا اس کے طریقہ کار سے متعلق حتمی فیصلہ جمعہ یا آئندہ پیر کو کیے جانے کا امکان ہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے ایک مفید ملاقات ہوئی ہے۔ انہیں آئی سی سی سے متعلق معاملے پر بریفنگ دی، جس پر انہوں نے ہدایت دی کہ تمام آپشنز کھلے رکھتے ہوئے اس مسئلے کو حل کیا جائے۔ اس بات پر اتفاق ہوا کہ حتمی فیصلہ جمعہ یا آئندہ پیر کو کیا جائے گا۔‘
مزید پڑھیں
ذرائع کے مطابق پیر کو وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں چیئرمین پی سی بی نے وزیراعظم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مبینہ دہرے معیار پر آگاہ کیا۔
Had a productive meeting with the Prime Minister Mian Muhammad Shahbaz Sharif. Briefed him on the ICC matter, and he directed that we resolve it while keeping all options on the table. It was agreed that the final decision will be taken either on Friday or next Monday. pic.twitter.com/6SOvNdLceW
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) January 26, 2026












