Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اونٹنی کے دودھ سے بچوں کا ملک پاﺅڈر تیار

دبئی..... متحدہ عرب امارات میں مصروف کار ایک کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بچوں کے دودھ کا پاﺅڈر اونٹنی کے دودھ سے تیار کررہی ہے۔ کیملجس کمپنی 2006ءمیں قائم ہوئی تھی۔ یہ اونٹنی کے دودھ سے 40سے زیادہ اشیاءتیار کرکے مارکیٹ کو فراہم کررہی ہے۔ ان میں انرجی ڈرنکس، دودھ کا پاﺅڈر اور آئس کریم قابل ذکر ہیں۔ کمپنی کا کہناہے کہ وہ بچوں کے نئے دودھ کو جون میں عالمی سطح پر متعارف کرائیگی اور وہ اونٹنی کے دودھ سے صحت فوائد حاصل کرنے کی اسکیمیں تیار کئے ہوئے ہے۔

شیئر: