Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہانی ابو راس سبکدوش ، الحارثی نئے میئر مقرر

جدہ .... مئیر جدہ ہانی ابو راس سبکدوش ہو گئے انکی جگہ ڈپٹی میئر ڈاکٹر عبداللطیف الحارثی نے چارج سنبھال لیا ۔ وزیر بلدیات و دیہی ترقی عبداللطیف آل الشیخ نے ڈپٹی میئر ڈاکٹر عبداللطیف الحارثی کو ھانی ابو راس کی جگہ عارضی طور پر خدمات انجام دینے کی ہدایات جاری کر دی ۔ اس ضمن میں سابق میئر ہانی ابو راس نے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج 8 برس بعد میں اپنے فرائض سے سبکدوش ہو رہا ہوں ۔ اس موقع پر میں رب کریم کا شکر گزار ہو ںجس نے مجھے توفیق عطا فرمائی ۔ میں بلدیہ کے اپنے ساتھیوں کا بھی تہہ دل سے شکر گزار ہوںجنہو ںنے ہمیشہ میرے ساتھ بھرپور تعاون کیا ۔ 
 

شیئر: