Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی میں چکن گنیا اور ڈینگو کی وبا پھیل گئی

نئی دہلی(اجمل حسین)دہلی گورنمنٹ نے عوام سے یہ کہتے ہوئے کہ ڈینگو اور چکن گنیا سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ، دعویٰ کیا کہ ہر صورتحال سے نپٹنے کیلئے صحت سے متعلق تمام ادارے پوری طرح تیار ہیں۔ دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ چکن گنیا اور ڈینگو سے سراسیمہ ہونے کی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پیر کے روزجس شخص کی چکن گنیا سے موت ہوئی اس کا تعلق اترپردیش سے تھا ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگ آخری وقت میں علاج کیلئے دہلی آتے ہیں۔ جین نے بتایا کہ چکن گنیا اور ڈینگو سے نپٹنے کیلئے ایک ہزار اضافی بستر تیار ہیں۔ 262 ڈسپنسریوں میں بخار کے علاج کیلئے کلنک قائم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 106محلہ کلینک اور دہلی حکومت کے 26 اسپتال صورتحال سے نپٹنے کیلئے پہلے سے کام کر رہے ہیں۔ جین نے بتایا کہ دہلی حکومت کے صحت اداروں میں ڈینگو اور چکن گنیا علاج اور تشخیص کی سہولتیں مفت دستیاب ہیں۔

شیئر: