Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحیرہ کیریبین کے نیچے خزانوں سے بھرے سمندری جہاز کا ملبہ برآمد

سان جوز ، کولمبیا .... مقامی ساحلی علاقے میں  سمندر کے  نیچے انتہائی بڑا خزانہ دریافت کیا گیا ہے۔ جسکی مالیت 12ارب 60کروڑ پونڈ کے لگ بھگ بتائی جارہی ہے۔ خزانوں سے بھرا  یہ جہاز ہولی گریل کے نام سے مشہورتھا اور تقریباً300سال قبل نامعلوم وجوہ کی بناء پر 8جون 1708ء میں سمندر میں غرق ہوگیا۔ واقعہ کے وقت اس جہاز پر 600افراد بھی سوار تھے۔  ہولی گریل کی تباہی برطانوی جنگی جہازوں کیساتھ لڑائی میں ہوئی تھی۔ خزانوں سے بھرے ہوئے اس جہاز کو خود کار قسم کے روبوٹ سونار کی مدد سے ڈھونڈا  گیا ہے تاہم اسے ڈھونڈنے والوں نے اب تک یہ نہیں بتایا کہ اسکا حقیقی اور انتہائی سب سے درست محل وقوع کیا ہے۔  پردہ داری کی سب سے بڑی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ اتنی بڑی دولت کا حقیقی مالک کون ہے یا کون ہوسکتا ہے۔  ماہرین کاکہناہے کہ اہل ہسپانیہ  اس جہاز کو بھی سان جوز کے نام سے جانتے تھے او رمحض اب سے 3سال قبل اسے کولمبیا کے ساحلی علاقے سے ملا ہے جسکی تفصیلات رفتہ رفتہ سامنے آرہی ہیں۔  واضح ہو کہ اس خزانہ بردار جہاز کا سراغ ریمو 6000 نامی روبوٹ کی مدد سے ملا ہے جس نے 2011ء میں ایئر فرانس کے بوئنگ 447طیارے کے ملبے کو ڈھونڈ نکالا تھا۔ سردست اس جہاز کی’’ ملکیت ‘‘ اور اس پر اختیار  وڈز اہول اوشنو گرافی انسٹی ٹیوشن کا ہے جس نے کولمبیا کی حکومت کے اقتدار اور اختیار کے احترام میں اب تک اس حوالے سے خاموشی اختیار کررکھی تھی۔ جس جہاز میں یہ خزانہ ہے اس میں 62توپیں بھی لگی ہیں۔ تین بڑے مستول ہیں او ریہ جہاز اس وقت حادثے سے دوچار ہوا جب وہ فوجی سازوسامان لیکر اسپین کی مدد کیلئے روانہ ہوا تھا جو اس زمانے میں برطانیہ کے ساتھ جنگ لڑنے میں مصروف تھا۔ ملبے کا کچھ حصہ جو پورے جہاز کی کنجی ثابت ہوئی بارو کے ساحل پر ابھر آیا تھا۔ یہ جگہ روزاریو آئی لینڈ کے قریب ہے۔ 2015ء میں اسے کولمبین نیوی نے محکمہ آثار قدیمہ کی مدد  اور بین الاقوامی اہمیت کے حامل آثار قدیمہ کی معاونت سے ڈھونڈ نکالا تھا۔ چند ہفتے قبل اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے کولمبین حکومت پر زور دیا کہ وہ اس خزانے کا مالیاتی فائدہ حاصل نہ کرے بھلے اپنے پاس رکھے لیکن اسکا استعمال غلط ہوگا۔ جہاز سے کچھ پرانے  قسم کے بڑے بڑے برتن بھی ملے ہیں جن میں سونے، چاندی اور دوسری قیمتی دھات کے علاوہ رائج الوقت سکے بھی برآمد ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -سڈنی : زہریلی ہشت پامکڑی کار کے دروازے کے ہینڈل سے برآمد
 

شیئر: