Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برازیل کے 2سفارتکاروں کو امریکہ چھوڑنے کا حکم

واشنگٹن۔۔۔ امریکہ میں تعینات برازیل کے 2سفارتکاروں کو 48 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیدیاگیا ہے ۔گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ واشنگٹن میں تعینات 2برازیلین سفارتکار 48گھنٹوں میں ملک چھوڑ دیں،یہ اقدام برازیلین حکومت کے اس اقدام کے جواب میں کیا گیا جس کے تحت برازیل میں تعینات 2سینیئر امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا گیا تھا۔برازیل حکومت کی جانب سے ناپسندید شخصیات قرار دیکر ملک بدر کئے گئے امریکی سفارتکاروں میں کراکس میں امریکی سفارتخانے کے چارج ڈی افیئرز اور ڈپٹی چیف آف مشن شامل ہیں۔واضح رہے کہ برازیل میں صدر نکولس مادورو کی صدارتی انتخاب میں ایک بار پھر کامیابی کے بعد امریکہنے برازیل کیخلاف عائد اقتصادی پابندیاں سخت کر دی ہیں جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

شیئر: