Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ونے کٹیار ، پرینکا چوپڑا پر برہم

نئی دہلی۔۔۔۔بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کے بنگلہ دیش میں قائم روہنگیا پناہ گزین کیمپ کے دورہ پر بی جے پی رہنما ونے کٹیار نے کہا کہ روہنگیا اور ان سے ہمدردی رکھنے والوں کو ہندوستان میں نہیں رہنا چاہئے۔ پرینکا نے یونیسیف کی خیر سگالی سفیر کی حیثیت سے گزشتہ روز کاکسس بازار میں واقع پناہ گزین کیمپ کا دورہ کیا تھا اور وہاں کی صورتحال کو خطرناک بتایا۔پرینکا نے کیمپ میں موجود بچوں اور متاثرین کی مدد کیلئے عوام سے اپیل کی۔کٹیار نے کہا کہ ہم لوگوں کو وہاں نہیں جانا چاہئے، اس سے غلط پیغام جاتا ہے ۔ پرینکا کو وہاں نہیں جانا چاہئے تھا۔

مزید پڑھیں:- - - -مودی نے قبول کیا ویراٹ کا چیلنج

شیئر: