Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صلالہ: طوفان کے باعث 3افراد جاں بحق، 3زخمی

صلالہ: عمان کے صوبے صلالہ میں میکونوطوفان کے باعث ایک 12سالہ بچی سمیت3افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3زخمی ہوئے ہیں۔ ظفار اور الوسطی کمشنریوں سمیت صلالہ صوبے کے دیگر علاقوں میں ریکارڈ بارش ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ 36گھنٹے تک جاری رہے گا۔عمانی پولیس نے کہا ہے کہ طوفان کے ابتدائی وقت ایک بچی گھر سے باہر نکلی تھی جسے طوفان نے گھیر لیا اور وہ دیوار سے ٹکراکر زخمی ہوگئی۔ بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔ عوقد نامی وادی میں ایک شہری گاڑی سمیت سیلاب میں پھنس گیا جسے نکالنے کی کوشش کی گئی مگر وہ سیلاب میں بہہ گیا۔ اسی طرح ایک اور علاقہ میں ایک شخص کے جان بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

میکونو طوفان، اپ ڈیٹ رہیں

شیئر: