ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے سنیچر کو مسافروں کو روانگی سے قبل اپنی ایئر لائن سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں مسافروں سے کہا گیا کہ ’وہ ایئرپورٹ آنے سے قبل اپنی ایئرلانن سے براہ راست رابطہ کرکے پرواز کے سٹیٹس کی تصدیق کریں۔‘
مزید پڑھیں
-
ریاض ایئرپورٹ پر حملے میں سعودیہ ایئر لائنز کا پائلٹ جان سے گیاNode ID: 909254
یہ ہدایت اس وقت دی گئی ہے جب جعمرات کو ریاض ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے میں ایک پائلٹ سمیت تین افراد جان سے گئے۔
اس سے قبل کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے میں ایک سوڈانی شہری کی موت واقع ہوئی جبکہ ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کیے جانے والے حملے میں دو خواتین جان سے گئیں۔
حوثیوں کے ان حملوں کی بین الاقوامی سطح پر شدید مذمت کی گئی ہے ایران کے حمایت یافتہ اس گروپ پر سول انفرا سٹرکچر پر حملے بند کرنے پر زور دیا گیا۔
— مطار الملك خالد الدولي (@KKIASA) October 10, 2026
جمعے کو یمن میں قانونی حکومت کی خودمختاری کی حمایت کرنے والے اتحاد نے اعلان کیا تھا کہ اس نے حوثی ملیشیا کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کی ہیں۔ ان حملوں میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں 136 فوجی اہداف تباہ کرد یے گئے۔











