Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے ارکان معاہدہ قائم رکھنے پر متفق

ویانا۔۔۔ جامع ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس ویانا میں ختم ہوگیا ۔ امریکہ کے سوا معاہدے کے تمام رکن ملکوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کمیشن کے اجلاس میں جامع ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔ روس کے نمائندے میخائل اولیانوف نے اجلاس کے اختتام پر صحافیوں کو بتایا کہ تمام ارکان ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے پر متفق ہیں اور اسکے لیے سیاسی عزم کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں ایران کیخلاف پابندیوں کے خاتمے اور ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کے نتائج کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔عالمی اداروں میں روس کے نمائندے کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ایٹمی معاہدے کو جاری رکھنے کے لیے یورپ کی جانب سے ایران کو فراہم کی جانے والی ضمانتوں کے معاملے کا گہرا جائزہ لیا گیا اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ اجلاس میں 5 ممالک برطانیہ، فرانس، جرمنی، چین ،روس کے علاوہ یورپی یونین اور ایران کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ایران کے سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں ایران کی نمائندگی کی۔

شیئر: