Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں جرمن وزیرخارجہ کا خیرمقدم کیا

خطے کی حالیہ صورتحال اور اس کے سکیورٹی اثرات پر بھی بات کی۔(فوٹو: ایس یی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں جرمنی کے ہم منصب ڈاکٹر جوہان وڈے فل کا خیر مقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اوران کی سپورٹ اور مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی حالیہ صورتحال اور اس کے سکیورٹی اثرات پر بھی بات کی۔

جرمن وزیر خارجہ نے ایران کے صریح حملوں کی مذمت کی اور جرمنی کی جانب سے مملکت کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔
انہوں نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے مربوط علاقائی  اور بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر وزارت کے انڈر سکریٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی بھی موجود تھے۔

 

شیئر: