Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں وزارت محنت کے تفتیشی دورے

 ریاض.... وزارت محنت و سماجی فروغ کی تفتیشی ٹیموں نے ریاض شہر کے علاوہ الخرج ، الافلاج ، وادی الدواسر اور الزلفی کے علاوہ دیگر کمشنریوں کے تجارتی اداروں کا تفتیشی دورہ کیا۔ مختلف خلاف ورزیوں پر 111دکانو ں پر جرمانے عائد کئے گئے۔ 36دکانوں کو تحریری نوٹس جاری کیا گیا جبکہ لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر 10غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا۔ ریاض ریجن میں مکتب العمل کے سربراہ یوسف السیالی نے بتایا کہ ریاض ریجن کی تمام کمشنریوں میں تفتیشی دورے جاری رہیں گے۔ اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی لچک نہیں دی جائے گی۔ سعودائزیشن کو یقینی بنانے کیلئے دکانداروں کے علاوہ شہریوں کا بھی تعاون درکار ہے۔

                     

شیئر: