Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چنئی سپرکنگز نے آئی پی ایل چیمپیئن شپ جیت لی

 
  ممبئی :چنئی سپر کنگز کے آل راونڈر شین واٹسن نے انڈین پریمیئر لیگ کے 11 ویں فائنل میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو کامیابی دلوا دی ۔ حیدر آباد سن رائزر کو 8وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ چنئی نے 179 رنز کا ہدف 18.3 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے تیسرا آئی پی ایل ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ شین واٹس نے سنچری بناتے ہوئے 57 گیندوں 11چوکوں اور 8چھکوں کی مددسے 117 رنز بنائے۔ واٹسن کو شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا۔ چنئی کی جانب سے آوٹ ہونے والے کھلاڑی فاف ڈوپلیسس 10 اور سریش رائنا 32 رنز بناسکے۔ حیدر آباد کے اسٹار بولر راشد خان کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے۔ قبل ازیں دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو حیدرآباد کی ٹیم کو میچ کے دوسرے ہی اوور میں پہلا نقصان اس وقت ہوا جب شریوات گوسوامی 5رن بنا کر رن آوٹ ہوگئے۔ شیکھر دھون 26 رنز بناسکے۔ کپتان کین ولیمسن 47 رنز بنا کر کرن شرما کی گیند پر ا سٹمپ آوٹ ہوئے جبکہ شکیب الحسن نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیپک ھودا صرف 3رنز بنا سکے ۔ اننگز کی آخری گیند پر بریتھویٹ 21 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ چنئی سپر کی جانب سے شردل ٹھاکر، لونگی گدی، کرن شرما، ڈیون براوو اور جڈیجہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ حیدرآباد سن رائزرز 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بناسکی۔ 

شیئر: