Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنکٹی کٹ کے ساحل پر بنا مکان 49لاکھ ڈالر میں برائے فروخت

کنکٹی کٹ .... کنکٹی کٹ کے لانگ آئی لینڈ کے چھوٹے جزیرے پوٹیٹو آئی لینڈ پر ایک عالیشان مکان 49لاکھ ڈالر میں برائے فروخت ہے۔ مکان کا رقبہ 1.1ایکڑ ہے  اور یہ 100سا ل سے  زیادہ کسی پرانے مکان کی بدلی ہوئی شکل ہے جس میں دیگر سہولیات کے علاوہ کشتیاں کھڑی کرنے کیلئے ایک چھوٹی سی گودی بھی بنی ہوئی ہے۔ مکان کا اپنا رقبہ 3871مربع فٹ ہے۔  4کشادہ بیڈ روم ہیں۔ 3حسین اور آراستہ قسم  کے  حمام ہیں جبکہ کچن بھی بہت بڑا اور کشادہ ہے۔  یہ جزیرہ کنکٹی کٹ کے اسٹونی کریک کے پورٹ سے 5منٹ کی کشتی رانی کے فاصلے پر ہے جبکہ نیویارک شہر سے اسکا فاصلہ 90منٹ کی ڈرائیو کا ہے۔  بظاہر یہ مکان سستا نظر نہیں آتا مگر آس پاس کا ماحول اس قدر پرسکون ہے کہ  ہر و ہ شخص جسے سکون و راحت چاہئے ۔ واضح ہو جس جزیرے پر یہ مکان بنا ہوا ہے  وہ آلو کی شکل کا ہے اور یہاں گرینائڈ کی کانیں بھی ہیں اسی لئے اسے پوٹیٹو آئی لینڈ کہا جاتا ہے۔  مکان کی اولین تعمیر 1912ء میں  ہوئی تھی۔ کرسٹی نیلام گھر والوں کا کہناہے کہ 100سال سے زیادہ پرانے مکان کو نئی شکل و صورت دینے اور آرائش و زیبائش پر  بھی لاکھوں  ڈالر خرچ ہوئے تھے۔ پوٹیٹو آئی لینڈپر 1.1ایکڑ زمین پر پھیلا4کمروں پر مشتمل عالیشان مکان  بنیادی طور پر100سال پرانے مکان کی بدلی ہوئی شکل ہے۔  اس مکان میں گرم پانی کا سوئمنگ پول اور گرینائڈ تراش کر بنایا گیا  گرم پانی والا باتھ ٹب،  چھوٹے چھوٹے خوبصورت پودوں سے آراستہ لان سب اسکی زینت بڑھانے کیلئے موجود ہیں۔  سردی کے دنوں میں پتھروں سے بنی ہوئی ایک انگیٹھی بھی ہے جبکہ ڈائننگ ہال کی کھڑکیاں باہر کی جانب کھلتی ہیں او رہر وقت وہاں سے تازہ ہوا آتی ہے۔ ان تمام خصوصیات کے باوجود اب تک اس کا کوئی قابل اعتبار خریدار سامنے نہیں آسکا   مگر کرسٹی والوں کو یقین ہے کہ یہ جلد ہی فروخت ہوجائیگا۔
مزید پڑھیں:- - - - -فارم سے بھاگی ہوئی 100گایوں نے لوگوں کا سکون برباد کردیا

شیئر: