Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ کے عازمین کی جولائی یا اگست میں ارض مقد س روانگی متوقع

     حیدرآباد-  - -- ریاست تلنگانہ کے عازمین حج دوسرے مرحلہ میں ماہ جولائی کے آخر میں یا ماہ اگست کے بالکل شروع میں سعودی عربین ایر لائنز کے ذریعہ ارض مقدس پہنچیں گے۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے کل دوپہر مسجد قطب شاہی خیریت آبادمیں عازمین حج کے ساتویں تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ ریاست تلنگانہ سے لگ بھگ5 ہزار حجاج کرام اورحیدرآباد امبارکیشن پوائنٹ سے جملہ 8 ہزار عازمین مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے جن کیلئے حج ہاؤس میں انتظامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ماہ رمضان کے فوری بعد ریاست بھر میں عازمین حج کو وبائی امراض سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ شہر کے عازمین کیلئے حج ہاؤس اور پرنسس اسریٰ ہاسپٹل کی جانب سے ٹیکےلگانے کا اہتمام کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پرنسس اسریٰ پاسپٹل کی جانب سے ہمیشہ عازمین حج کو بہترین طبی سہولتیں پہنچائی جاتی ہیں۔ پروفیسر ایس اے شکور نے مزید کہا کہ رباط میں امسال حجاج کرام کیلئے کھانا پکانے کی سہولت مہیا ہوگی۔
مزید پڑھیں:- - - -میڈیا کیخلاف قانونی کارروائی کی جائیگی، دیوبند

شیئر: