Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی اور امیت شاہ کی جوڑی ہند کیلئے خطرہ ، کانگریس

     نئی دہلی - - -ہندوستانی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے وزیراعظم نریندرمودی اور بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر امیت شاہ کی جوڑی کو ملک کے لیے نقصان دہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت نے 4سال کے دوران کوئی بھی وعدہ پورانہ کرکے عوام کیساتھ دھوکہ کیا۔گزشتہ روز کانگریس کے سینیئر رہنما اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد،کانگریس کے جنرل سیکریٹری اشوک گہلوت اور میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی حکومت میں ملک میں کوئی خود کو محفوظ محسوس نہیں کررہا۔مودی حکومت کی 4سال کی مدت پوری ہونے پرپارٹی ملک بھر میں دھوکہ دہی کے دن کے طورپر منارہی ہے اور ریاستوں کے دارالحکومتوں اور ضلع ہیڈکوارٹروں میں پارٹی رہنما پریس کانفرنس کرکے مودی حکومت کی خامیوں کا پردہ فاش کررہے ہیں۔حکومت کی ناکامی پر پارٹی نے ’’وشواس گھات 4سالوں میں صرف بات ہی بات‘ ‘کے عنوان سے ایک کتابچہ بھی جاری کیا ہے جس میں مختلف شعبوں میں اعدادوشمار کے ذریعے حکومت کی ناکامیوں کا تفصیل سے ذکر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -بجرنگ دل کی جانب سے کھلے عام ہتھیار چلانے کی مشق

شیئر: