Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاٹا کا انضمام قبائل کا مسئلہ نہیں، مولانا امیر زمان

    ریاض(ذکاء اللہ محسن) - - - فاٹا کے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے کے حوالے سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے وفاقی وزیر پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا اصلاحات کے حوالے سے بیرونی دبائو اور مفادات کی بنیاد پر جی ایچ کیو کی جانب سے زبردستی فیصلوں کو پالیمان پر مسلط کرنا ملکی سیاسی، مذہبی، سماجی اور جمہوری طور سیاہ ترین دن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں جمعیت علمائے اسلام (ف) ریاض کے قاری عزیزالرحمان ہزاروی ،مولانا اسداللہ، مولانا عزیزالرحمن درانی اور قاری عبدالوہاب کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا ۔
    ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا قبائل کا مسئلہ انضمام تھا؟ قبائل کا مسئلہ امن و امان کی بحالی، بے گھر اور دربدر قبائل کی آبادکاری، تعلیم و صحت اور روزگار کی فراہمی قبائل کے اصل مسائل ہیں۔مولانا امیرزمان آجکل سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ وہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے بعد پاکستان روانہ ہو جائیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - -انڈین اسکول ریاض: 12ویں کلاس کے نتائج،93.4فیصد کامیابی، لڑکیاں

شیئر: