Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون کسان خاتون زو رآزمائی میں بازو تڑوا بیٹھی

کمبریا ..... کمبریا کے علاقے ارتھنگٹن میں کاشتکار خواتین کے کلب کے زیر اہتمام پنجہ لڑانے کے ایک مقابلے کے دوران خاتون کا بازو ٹوٹ گیا۔ جس نے اپنی حریف کو زیر کرنے کیلئے کچھ زیادہ ہی طاقت کا مظاہرہ کردیا تھا مگر اسکی حریف شاید زیادہ تجربہ کار تھی۔ اس نے اس 20سالہ خاتون کی چال کو نہ صرف سمجھا بلکہ اسکا ہاتھ زیر کرنے کی بھرپور کوشش بھی کی تاہم اس سے قبل کہ مقابلے کا کوئی فیصلہ آتا 20سالہ خاتون کا بازو ٹوٹ گیا اور جس حریف کا تھوڑا پلہ بھاری تھا وہ کھیل ہی کھیل میں اپنی مقابل کا بازو ٹوٹتے دیکھ کر بے ہوش ہوگئی۔ بی بی سی کاکہناہے کہ اس دلچسپ مقابلے میں علاقے کے 800کسان حصہ لے رہے تھے او راس دوران جو مقابلے ہوئے انکا تعلق بھیڑوں کے بال تراشنے اور پھولوں کو سلیقے سے آراستہ کرنے کے مقابلے بھی شامل تھے۔ بازو تڑوانے والی خاتون اینڈریو ڈکنسن کا کہناہے کہ شاید اس نے غلط طریقے سے ہاتھ کو جھٹکا دیا تھا اسلئے وہ خود ہی اپنی اس کیفیت کی ذمہ دار ہے۔ ہاتھ ٹوٹنے کے بعد خاتون کو طبی امداد فراہم کرکے فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔

شیئر: