Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک وہند کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کا رابطہ

۔اسلام آباد... پاکستان اور ہند کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن رابطے میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں اطراف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی۔ کسی بھی تنازعے کی صورت میں معاملے کو ہاٹ لائن میکنزم یا لوکل کمانڈرز کے مابین فلیگ میٹنگ کے ذریعے حل کیا جائے گا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پررابطہ ہوا۔دونوں ڈی جی ایم اوز نے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا۔ اس بات پر اتفاق ہوا کہ دونوں اطراف کے بارڈر کے قریب بسنے والے شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر قیام امن کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ڈی جی ایم اوز نے 2003 جنگ بندی معاہدے پر من و عن عملدرآمد کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ۔ دونوں اطراف نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں دونوں اطراف سے تحمل کے مظاہرے پر اتفاق کیا گیا ۔ 
مزید پڑھیں:کنٹرول لائن پر سیز فائر کی پھر خلاف ورزی

شیئر: