Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چہرے کا پانی خشک کرنے کیلئے تولیے کا استعمال غلط ہے

لندن..... نہانے او رمنہ دھونے کے بعد بہت سے افراد خشک تولیے سے اپنا بدن سکھاتے ہیں اور اسکے بعد ہی کوئی باڈی اسپرے یا کریم وغیرہ لگاتے ہیں۔ مگر اب یہ تحقیق سامنے آئی ہے کہ بدن اور بالخصوص چہرے کے پانی کو سکھانے کیلئے خشک تولیے کا استعمال بیحد نقصان دہ ہے۔ بہتر یہی ہے کہ جلد کی اچھی چمک دمک اور نشوونما کیلئے چہرے پر پڑے ہوئے پانی کو وہیں جذب ہوجانے دیں۔ جلد اگر گیلی رہیگی تو یہ اسفنج کا کام کریگی اور اسکے بعد جسم پر جو کریم وغیرہ لگائی جائیگی اس کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ خشک تولیے جسم کو اس قدرتی نشوونما کے طریقے سے دور کردیتے ہیںاور کئی جلدی بیماریاں بھی اسکی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔ نرم جلد والوں کو اکثر خشک تولیے کے استعمال سے خراشیں تک آجاتی ہیں۔ممتاز بیوٹیشن جوسلین کا کہناہے کہ صبح سویرے غسل کرنے یا منہ دھونے کے بعد پانی کو خشک ہونے دیا جائے اور پھر اس پر کوئی تیل یا روغنی چیز لگائی جائے تاکہ چہرے پر رطوبت آئے اورجلد کی نشوونما جاری رہے۔ اگر کوئی آدمی ہلکے قسم کا موئسچرائزر استعمال کرتا ہے تو اسے چاہئے کہ وہ اس کی مقدار کم رکھے اور صبح کے وقت یا نہانے کے بعد اسے استعمال نہ کرے۔

شیئر: