Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئر انڈیا کی ایئر ہوسٹس نے سینیئرافسر پر لگایا ہراسانی کا الزام

نئی دہلی۔۔۔۔ایئر انڈیا کی ایئرہوسٹس نے اپنے سینیئر افسر پر ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مرکزی وزیر ہوابازی سریش پربھو سے تحریری شکایت کی۔ایئر ہوسٹس نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر ہوابازی کو شکایت نامہ ارسال کرکے مطالبہ کیا کہ معاملے کی تحقیقات کیلئے غیر جانبدارانہ کمیٹی تشکیل دی جائے۔ پربھو نے ایئر انڈیا کے سی ایم ڈی کو فوراً اس سلسلے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔ایئر ہوسٹس نے الزام لگایا کہ سینیئر ایگزیکٹو گزشتہ 6سال سے ہراساں کررہا ہے اور ایئر انڈیا کی دیگر خاتون ملازمین کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرتا ہے۔بدزبانی اورغیر اخلاقی حرکتوں سے باز نہیں آتا۔ایئر ہوسٹس نے الزام لگایا کہ اعلیٰ افسر نے صنفی استحصال کیا ، جذبات پامال کئے اور حقوق سے محروم رکھا۔ ایئر ہوسٹس نے کہا کہ یہ سینیئر افسر درندہ صفت انسان ہے۔ اس کا نام وزیر ہوا بازی کے سامنے ظاہر کرونگی۔
مزید پڑھیں:- - - - -سالی کے گھر پر حملہ، ہم زلف کی موت

شیئر: