Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاک پٹ میں پائلٹ لڑ پڑے، امارات سے اسرائیل جانے والی پرواز کا رخ تبدیل

ہنگامی کال پر کچھ دیر کے لیے ہائی جیکنگ کے خدشات بھی پیدا ہوئے (فوٹو: فلائی دبئی)
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کے کاک پٹ میں دونوں پائلٹ آپس میں لڑ پڑے، جس کی وجہ سے نہ صرف جہاز کا رخ موڑنا پڑ گیا بلکہ کچھ دیر کے ایسے خدشات بھی پیدا ہوئے کہ جیسے جہاز کو ہائی جیک کر لیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز میں دو پائلٹس کے درمیان لڑائی ہو جانے کے باعث جہاز کو رخ موڑ دیا گیا، جس پر ہائی جیکنگ کے خدشات بھی پیدا ہوئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ میں العریبیہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ واقعہ بدھ کو فلائی دبئی کی معمول کی پرواز کے دوران پیش آیا۔
ابھی یہ امر واضح نہیں ہے کہ دونوں پائلٹس کے درمیان جھگڑا کس بات پر ہوا، تاہم طیارے سے ہنگامی سگنل بھیجا گیا جس کے بعد ممکنہ ہائی جیکنگ کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل نے اپنے جنگی طیارے بھی روانہ کیے۔
اسرائیلی میڈیا نے سکیورٹی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے واقعے کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ اس کی اصل وجہ پائلٹوں کے درمیان جھگڑا ہی تھا جبکہ واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا اور طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔
ایک سرکاری عہدیدار جن کو واقعے کے حوالے سے فضائی حکام کی جانب سے بریف کیا گیا تھا، کا کہنا ہے کہ لڑائی کاک پٹ کے اندر شروع ہوئی جس میں دونوں پائلٹ ہی بظاہر ملوث تھے۔
 

شیئر: