Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینی بھائیوں کی خاطر

سعودی عرب سے شائع ہونیوالے اخبار ”البلاد “ کا اداریہ
قابض اسرائیلی صہیونیوں کے جرائم سے فلسطینی بھائی کراہ رہے ہیں۔ یہ وہ تلخ حقیقت ہے جس کا احساس و ادراک سعودی عرب اور اسکی قیادت کو اپنے قیام کے روز اول سے ہے۔ شاہ عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ سے لیکر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان تک سعودی عرب کی خارجہ پالیسی کا غیر متزلزل اصول فلسطینی بھائیوںکا دامے درمے قدمے سخنے تعاون رہا ہے اور رہیگا۔
سعودی عرب نے فلسطینیوں کی انسانیت نواز خدمات کے سلسلے میں جو کچھ کیا ہے وہ پوری دنیا میں منفرد ہے۔ فلسطینیوں کو سب سے زیادہ تعمیراتی، ترقیاتی اور انسانی خدمات پیش کرنے والا ملک سعودی عرب ہے۔ 2000ءسے لیکر 2018ءتک مملکت نے اس ضمن میں 6ارب ڈالر سے زیادہ فلسطین کو پیش کئے۔ 
مملکت نے رفحا ءمیں مکانات، اسکول ، ہیلتھ سینٹرز، پانی ، بجلی اور سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ قائم کرنے کیلئے کروڑوں ڈالر خرچ کئے۔علاوہ ازیں مسجد اقصیٰ کلینک کیلئے ایمبولینس اور دوائیں فراہم کیں۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں کو مطلوبہ سہولتیں مہیا کیں۔
سعودی عرب نے فلسطینی زخمیوں، یتیموں اور بیواﺅں کی مدد کا عظیم الشان منصوبہ اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون سے انجام دیا۔ اس مد میں 250ملین ڈالر خرچ کئے گئے۔ فلسطینی بھائیوں کے مصائب میں تخفیف کےلئے القدس فن©ڈ کو 285ملین ڈالر پیش کئے۔ پناہ گاہیں تعمیر کرانے اور غزہ پٹی کا بنیادی ڈھانچہ بحال کرنے کیلئے کئی کروڑ ڈالر صرف کئے۔ فلسطینی حکومت کے بجٹ کو سہارا دینے کیلئے43.9 ملین ڈالر دیئے۔ فلسطینی ہلال احمر کو53.3ملین ڈالر فلاحی خدمات کے باب میں 17.13ملین ڈالر پیش کئے۔3ہزار177فلسطینیوں کو اپنی میزبانی میں حج کرایا۔ علاوہ ازیں فلسطینیوں کو قربانی کا گوشت بھی بھاری مقدارمیں مہیا کیا گیا۔ یہ فلسطینیوں کیلئے انسانی و ترقیاتی خدمات کے چند نمونے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: