Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ازبکستان میں صدارتی انتخابات کی تیاریاں مکمل ،4 دسمبر کو پولنگ ہوگی

بخارا شہر کے پولنگ اسٹیشن بیلٹ بکس کے اوپرچھوٹا بکس رکھا ہے جو ان افراد کےلئے مخصوص ہے جو اپنے گھروں پر ووٹ کاسٹ کریں گے۔
۔بخارا میں ایک پولنگ اسٹیشن میں بنایا گیا بی بی سٹنگ روم
 
عوام میں غیر معمولی جوش و خروش ، خصوصی انتظامات کے تحت معذور یا بیمار افراد کےلئے گھروں پر پولنگ ایجنٹ بھیجے جائینگے
 
تاشقند( ارسلان ہاشمی ) ازبکستان میں صدارتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ۔ ملک بھر میں انتخابات کی گہما گہمی عروج پر ہے ۔ 4 دسمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے تمام صوبوںمیں پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جا چکے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جمہوریہ ازبکستان کے سابق صدر اسلام کریموف کے انتقال کے بعد الیکشن کمیشن نے انتخابات کے پروگرام کا اعلان کیا ۔ انتخابات میں 4 پارٹیاں حصہ لے رہی ہیں جن میںڈیموکریٹک پارٹی آف ازبکستان ( ملی تیک لانیش ) جس کے امیدوار سرور اتمر ہیں جبکہ دوسری پارٹی لیبرل ڈیموکریٹک پارٹی آف ازبکستان جس کے امیدوار عبوری صدر جموریہ اور وزیر اعظم شوکت مزاآف ہیں ۔ تیسری پارٹی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی آف ازبکستان کے امیدوار حاتم جان کیتمنوآف ہیں جبکہ چوتھے اور آخری صدارتی امیدوار سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ( عدالت ) کے امیدوار نریمون عمر آف ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے میڈیا سیل کے ذمہ دار نے اردو نیوز کو بتایا کہ صدارتی انتخابات کےلئے ملک بھر میں 9 ہزار 378 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں ۔ انتخابی عمل کو شفاف بنانے کےلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے سعودی عرب سمیت مختلف ممالک سے اخباری نمائندوں اور عالمی ادارہ حقوق انسا ن عہدیداروں کوبھی مرکزی الیکشن کمیشن نے انتخابات کو مانیٹرکرنے کےلئے خصوصی طور پر مدعو کیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے قانون کے مطابق انتخابی مہم 30 نومبر کوختم ہو گئی۔ انتخابی مہم میں تمام امیدواروں کو یہ سہولت فراہم کی گئی تھی کہ وہ اپنے منشور سے عوام کو آگاہ کر سکیں جس کےلئے قومی اور نجی ٹی وی اور ذرائع ابلاغ کی سہولت فراہم کی گئی تھی ۔ذرائع ابلاغ کے لئے پارٹیوں کو یہ بھی اجازت تھی کہ وہ مخصوص مقامات پر عوام سے براہ راست رابطہ کر سکیں ۔صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ملک بھر میں اسکولوں اور کالجز میں پولنگ اسٹشنز بنا کر وہاں پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں ۔ سینٹرل الیکشن کمیشن نے اردو نیوز کو بخارا شہر کا دورہ کروایاجہاں موجود ذمہ داروں نے انتخابی عمل کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پہلی دفعہ ایسے افراد کےلئے جو ووٹ ڈالنے کےلئے پولنگ اسٹیشنز تک نہیں آسکتے انہیں یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ اپنا ووٹ گھر پر ہی کاسٹ کر سکیں ۔ گھر پر ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے اپنے حلقے کے پولنگ اسٹیشن میں درخواست دینی پڑتی ہے جس کے بعدگھر کے ان افراد کا نام خصوصی فہرست میں درج کر لیا جاتا ہے جو پولنگ اسٹیشن نہیں آسکتے 4دسمبر کو پولنگ والے دن اہلکار بیلٹ پیپر لے کر ان کے گھر پہنچ جائیں گے جنہو ںنے درخواست دی ہوگی ۔ ذمہ دار نے مزید بتایا کہ ہر پولنگ اسٹیشن میں ہنگامی حالت سے نمٹنے کےلئے طبی عملہ اور ضروری اداویات بھی مہیا کی جائیں گی جبکہ خصوصی انتظاما ت کے لئے ایسی خواتین جو اپنے کم عمر بچوں کو اسٹیشن لاتی ہیں انکے لئے خصوصی کمرے قائم کئے گئے ہیں جہاں بی بی سیٹر اور کھلونے رکھے گئے ہیں تاکہ خواتین اطمنان سے اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں ۔ 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: