Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اصغرخان عملدرآمد کیس ، نواز شریف کو نوٹس جاری

  لاہور... سپریم کورٹ نے اصغر خان عملدرآمد کیس میں نواز شریف اورجاوید ہاشمی سمیت پیسے وصول کرنے والے 21 سیاستدانوں کو نوٹس جاری دیئے۔چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اصغر خان کیس کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے کابینہ کے فیصلے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی۔اٹارنی جنرل نے مو¿قف اختیارکیا کہ کابینہ نے عدالتی فیصلے پرعملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے اورایف آئی اے کو تفتیش جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ پیسے وصول کرنے والوں سے رقم کی واپسی کا کیا طریقہ کاربنایا گیا ہے۔اٹارنی جنرل کی درخواست پرکابینہ کے اجلاس کی رپورٹ عدالتی عملے کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ چیف جسٹس نے پیسے وصول کرنے والے نوازشریف اورجاوید ہاشمی سمیت 21 سویلین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 جون تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے کیس سے متعلقہ آرمی افسران سمیت ڈی جی نیب اورایف آئی اے کو بھی نوٹس جاری کئے ہیں۔
مزید پڑھیں:اصغر خان کیس،چیف جسٹس کی اٹارنی جنرل پر برہمی

شیئر: