Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک کو تاریکی سے نکالا‘ اپنے ہر کام کے ذمہ دار ہیں‘ نواز شریف

اسلام آباد...احتساب عدالت میں العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ اپنی حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے کے وقت تمام معاملات ٹھیک چھوڑ کر گئے۔ اپنے دور حکومت کے دوران ہونے والے کاموں کے ذمہ دار ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے خاتمے کے دن قریب آتے ہی آخری دنوںمیں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ منصوبوں سے متعلق اعداد و شمار بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں 39 میگا منصوبے شروع کئے گئے۔گوادر سمیت سڑکوں، جامعات، اسپتال اور نیلم، جہلم و تربیلا منصوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں کسی حکومت نے ایسے کام نہیں کئے۔ موٹر وے بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہی کا کارنامہ ہے۔ ملک اندھیروں میں ڈوب چکا تھا جس کی روشنیاں ہم نے بحال کیں۔
 

شیئر: