Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی ماسکو پہنچ گئی

 
ماسکو:روس میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018 ءکی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اس ایونٹ کی فیفا ٹرافی دنیا بھر کے بعد خلا کا چکر لگا کر ماسکو پہنچ چکی ہے۔ جس کی رونمائی کیلئے شاندار تقریب منعقد کی گئی اور لا تعداد مداح اس میں شریک ہوئے۔فیفا ورلڈکپ ٹرافی پہلی مرتبہ 1974 ءمیں متعارف کرائی گئی تھی، 18 قیراط سونے سے تیار کردہ 36.8 سینٹی میٹر قد کی ٹرافی کا وزن 6.1 کلو گرام ہے۔عالمی کپ کا افتتاحی میچ 14 جون کو روس اور سعودی عرب کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔

شیئر: