Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ کی چیمپیئن ٹیم کو 38 ملین ڈالر انعام ملے گا

ماسکو :فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام 14 جون سے شروع ہونے والے عالمی فٹ بال کپ میں مجموعی طور پر 32 ٹیمیں مد مقابل آئیں گی۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس میگا ایونٹ میں کل 64 میچ کھیلے جائیں گے جیسے دیکھنے کےلئے تقریباً 10 لاکھ سے زائد غیر ملکی شائقین روس کا رخ کریں گے۔ اعداد و شمار اکھٹا کرنے والے ایک ادارے کے مطابق فٹ بال کے رواں سال عالمی کپ کو صرف ٹی وی پر ہی دیکھنے والوں کی تعداد 3.2 بلین ہو گی، جو دنیا کی تقریبا نصف آبادی کے برابر ہے۔ ٹورنامنٹ میں آئس لینڈ اور پاناما کی ٹیمیں پہلی بار کوالیفائی کرتے ہوئے حصہ لیں گی۔ ایران دوسری مرتبہ عالمی کپ کھیلے گا۔ یہ پہلی بار ہوگا جب فٹبال ورلڈ کپ کے میچ 2براعظموں، یورپ اور ایشیا میں کھیلے جائیں۔ رواں سال عالمی چیمپیئن کا تاج سر پر سجانے والی ٹیم کو 38 ملین ڈالر کی انعامی رقم دی جائے جبکہ دوسرے نمبر پرآنے والی ٹیم 28 ملین ڈالر انعامی رقم کی حقدار ٹھہرے گی۔ برازیل وہ واحد ملک ہے جس نے نہ صرف اب تک کے تمام ورلڈ کپ مقابلوں میں حصہ لیا ہے بلکہ سب سے زیادہ ٹائٹل بھی اسی ملک نے جیتے۔ جرمنی ورلڈ کپ کے گزشتہ 3ٹورنامنٹس میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم رہی ہے۔ جرمن فٹ بال ٹیم 2006ء میں 14گول، 2010ءمیں 16 گول جبکہ 2014ءمیں 18 گول کے ساتھ سرفہرست رہی ہے ۔

شیئر: