Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوجیوں کو خو د خریدنی پڑیگی وردی

نئی دہلی۔۔۔۔مرکزی حکومت کی جانب سے اسلحہ اور دیگر ساز و سامان کی ہنگامی خریداری کیلئے اضافی بجٹ فراہم نہیں کیا گیا اس کی وجہ سے آرڈی ننس فیکٹریوں کی مصنوعات کی سپلائی 94فیصد سے کم کرکے 50فیصد کی جاسکتی ہے۔ ہندوستانی فوجیوں کے کپڑے ، بیلٹ ڈریس ، بیریٹس ، شوز کی سپلائی بھی متاثر ہوگی اور فوجیوں کو یونیفارم اور دیگر کپڑے خریدنے کیلئے جیب سے پیسے خرچ کرنے پڑیں گے۔ اس کا اثر فوجیوں کی گاڑیوں کی اصلاح و مرمت پر بھی پڑیگا۔فوج کے افسران نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 2018-19ء کے مالی سال کے بجٹ کو دیکھتے ہوئے فوج کے پاس آرڈی ننس فیکٹری کی سپلائی مختصر کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ حکام نے واضح کیا کہ ہنگامی خریداری کیلئے 5000کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں جبکہ 6739.83کروڑروپے کی ادائیگی باقی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -جھارکھنڈ: 3دن سے بھوکی خاتون نے تڑپ کر جان دیدی

شیئر: