Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی میں 8سے 10جون تک طوفانی بارش کا انتباہ

ممبئی۔۔۔۔ممبئی میں بارش شروع ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ گرمی سے بدحال لوگوں نے راحت کا سانس لیا۔محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ 8سے 10جون کے دوران طوفانی بارش کا امکان ہے جو ماضی کے ریکارڈ توڑ سکتی ہے ۔گزشتہ ہفتے 42ملی میٹر بارش سے شہر میں مختلف مقامات پر پانی جمع ہوگیا ۔ ٹریفک اژدہام پیدا ہوگیاتھا۔ ممبئی ایئر پورٹ آنیوالی18پروازیں متاثر ہوئی تھیں۔لوگوں کو بارش سے جہاں ایک طرف راحت ملی وہیں سڑکوں اور محلوں میں جمع ہونیوالے پانی میں متعدد گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں۔ لوگوں کو آنے جانے میں دشواریاںپیدا ہونے سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔محکمہ کی جانب سے جاری طوفانی بارش کے انتباہ سے لوگ پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں ، اس سے ممبئی شہر کی رفتار تھم سکتی ہے ۔
مزید پڑھیں:- - -بالیان اور پراچی کیخلاف غیر ضمانتی وارنٹ

شیئر: