Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریحام کی کتاب الیکشن سے قبل شائع ہوگی؟

 
لندن ... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ کتاب الیکشن سے قبل شائع ہوجائے۔ نجی ٹی وی چینلز کو انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ کوشش ہے کہ کتاب الیکشن سے قبل شائع ہوجائے، کیوں کہ میں نے بھی اپنی زندگی شروع کرنی ہے۔ سب لوگ پریشان ہیں۔ ان کی پریشانی بھی دور کرنی ہے۔ فواد چوہدری، حمزہ علی عباسی اور ٹی وی اینکرز کے بیانات کی تصدیق یا تردید ان سے ہی مانگیں۔ کتاب کا مسودہ کسی کو نہیں دیاجو باتیں کی جارہی ہیں ان کی تردید یا تصدیق میں کیوں کروں۔تردید یا تصدیق تب کروں گی جب کتاب شائع ہوجائے گی۔ ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ لگتا ہے عمران خان نے کم دعائیں کیں۔لگتا ہے حنیف عباسی کی بات سچ ہورہی ہے۔ ن لیگ کے لوگ زیادہ سمجھدار ہیں۔ایک اور سوال پر انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف جانتی ہے میں اشاروں پر کام نہیں کرتی۔اگر کرتی تو بات اختلافات اور طلاق تک نہ آتی۔ تحریک انصاف والے بوکھلائے ہوئے ہیں۔ میں جانتی ہوں یہ کیا کریں گے۔ذہنی طور پر تیار ہوں۔وسیم اکرم کی اہلیہ سے متعلق سوال پرانہوںنے کہا کہ میں نے ایسی کوئی بات لکھی نہ شائع کی۔ جب کتاب شائع ہوگی تو سوال ضرور کیجئے گا۔ر یحام خان نے کہاکہ اپنی کردار کشی سے رکنے والی نہیں۔ ہر عدالت میں سامنا کروں گی۔ کسی کے ایجنڈے پر کام نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ سچ لکھوں گی۔ ہر عدالت میں سامنا بھی کروں گی۔ کسی کے ایجنڈے پر نہیں ہوں۔ لوٹے شرمندہ ہوں گے اور انہیں اپنے الفاظ واپس لینا پڑیں گے۔ ایک اور انٹرویو میں ریحام نے کہا کہ میری آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ڈرنے والی نہیں۔ کتاب کی ریلیز کیلئے مجھ پر بہت پریشر ہے۔ وہ اور لوگ ہونگے جو ڈر جاتے ہیں۔ سچ بول رہی ہوں۔ سب لوگوں کی اصلاح کیلئے کتاب لکھی ہے۔
مزید پڑھیں:ریحام کو عدالت میں لیکر جاوں گا،وسیم  اکرم

شیئر: