ولی عہد سے کولومبیا صدر اور کیوبا کے وزیر اعظم کی ملاقات
جمعرات 30 اکتوبر 2025 9:41
’دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں باہمی تعاون کے پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے کولومبیا کے صدر گستاوو پیٹرو اوریغو اور ہمراہ وفد نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات ریاض کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں منعقد ہوئی ہے جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
دریں اثنا ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے جمہوریہ کیوبا کے وزیر اعظم مانوئل ماریرو کروز نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات دوران دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں باہمی تعاون کے پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
دونوں ملاقاتوں کے موقع پر وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر سیاحت احمد بن عقیل الخطیب اور ولی عہد کے سکریٹری ڈاکٹر بندر بن عبید الرشید بھی موجود تھے۔