Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ، اماراتی تعاون کونسل: 44منصوبوں پر کام ہوگا

جدہ: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے مشترکہ تعاون کونسل کے قیام کے بعددونوں ممالک نے مشترکہ اسٹراٹیجی کے معاہدوں کی منظوری دی ہے۔
مزید پڑھیں:تعاون کونسل سے نئی تاریخ رقم کی ہے، شیخ محمد بن زاید
 اس کے تحت دونوں ممالک اقتصادی ، ترقیاتی اور عسکری شعبوں 44کے منصوبوں پر کام کریں گے۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے 139سرکاری اداروں سے تعلق رکھنے والے 350اعلی عہدیدار اور ماہرین ان منصوبوں پر گزشتہ ایک سال سے غور کر رہے تھے۔ مشترکہ اسٹراٹیجی کو ”عزیمت اسٹراٹیجی “ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے تحت دونوں ممالک انسانی و علمی وسائل، سیاسی ، سیکیورٹی اور عسکری شعبوں میں مشترکہ طور پر کام کریں گے۔
مزید پڑھیں:ولی عہد اور شیخ محمد بن زاید کی سرابراہی میں تعاون کونسل کا اجلاس
 

شیئر: