حج سیزن 2026 کی تیاریاں، سعودی وزیر حج نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا
کندانہ ترقیاتی کمپنی کے دیگر پروجیکٹس کا بھی جائزہ لیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرِحج وعمرہ ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے حج سیزن 2026 کی تیاریوں کے حوالے سے مشاعرمقدسہ کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق مشاعرِ مقدسہ میں کدانہ کمپنی کی جانب سے مختلف ترقیاتی منصوبے جن میں 400 بستروں پر مشتمل ایمرجنسی ہسپتال کا دوسرے مرحلہ شامل ہے۔
وزیر حج نے مشاعر مقدسہ میں جاری دیگر ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا جن ماحولیات اور حجاج کی فلاح وبہبود کے امور شامل تھے۔
مشاعر مقدسہ میں پیدل چلنے والے ٹریکس پر حجاج کے لیے بیٹھنے اور آرام کرنے کے مقامات، راستے میں جدید شیڈ سٹرکچر، پھوار والے پنکھوں میں اضافہ کرنے کے علاوہ دیگر ترقیاتی امور شامل ہیں۔
گزشتہ برس حج سیزن میں پہلے مرحلے کے تحت 30 ہزار مربع میٹر رقبے پر ترقیاتی امور مکمل کیے گئے تھے جبکہ دوسرے مرحلے میں 36 ہزار مربع میٹر رقبے پر خدمات کی فراہمی پر تیزی سے کام جاری ہے۔

ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے میدان عرفات میں جبل الرحمہ پر عازمین حج کو لو لگنے سے محفوظ رکھنے کے لیے بھی کیے جانے والے ترقیاتی امور کا جائزہ لیا۔
میدان عرفات کی مسجد نمرہ اور اس کے اطراف عازمین کو راحت فراہم کرنے اور انہیں گرمی سے محفوظ رکھنے کے لیے جامع منصوبے پر کام جاری ہے۔
وزیرحج وعمرہ نے کندانہ ترقیاتی کمپنی کے دیگر پروجیکٹس کا بھی جائزہ لیا جن میں جمرات پل، عین زبیدہ، کدانہ ٹریکس وغیرہ شامل ہیں۔
