سعودی عرب کا سوڈان میں اخوان المسلمین کو دہشت گرد قرار دینے کا خیرمقدم
شہزادہ فیصل بن فرحان اور امریکی ہم منصب نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے(فوٹو: اے اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور امریکی ہم منصب مارکو روبیو نے بدھ کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دورران مملکت اور خطے کے دیگر ملکوں کے خلاف جاری ایرانی جارحیت، مملکت کی سلامتی، اس کے شہریوں اور رہائشیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی وزیرخارجہ نے امریکہ کی طرف سے سوڈان میں اخوان المسلمون کی شاخ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے امریکہ کے ان اقدامات کی سپورٹ کی تمام کوششوں کے لیے مملکت کی سپورٹ کا اعادہ کیا جو علاقائی استحکام اور سلامتی کو مضبوط بناتے ہیں۔
یاد رہے امریکی وزیر خارجہ نے 9 مارچ کو ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ محکمہ خارجہ سوڈان میں اخوان المسلمین کو عالمی دہشت گرد قرار دے رہا ہے۔ اس گروہ کو 16 مارچ 2026 سے غیرملکی دپشت گرد تنظیم کے طور پر نامزد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
