Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے عراقی وزیراعظم اور انڈونیشی صدر کا رابطہ، خطے میں فوجی کشیدگی پر تبادلہ خیال

سکیورٹی اور استحکام  پر اس کے اثرات پر بھی بات کی گئی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے بدھ کو عراق کے وزایراعظم محمد شیاع السودانی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران خطے میں فوجی کشیدگی، سکیورٹی اور استحکام  پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عراقی وزیراعظم نے ان حملوں کو روکنے کی اہمیت پر زور دیا جو علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
علاوہ ازیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے بھی ٹیلی فونن پر رابطہ کیا۔
خطے کی صورتحال، فوجی کشیدگی، علاقائی و بین الاقوامی سلامتی اور استحکام  پر اس کے سنگین اثرات کا جائزہ لیا گیا۔
انڈونیشیا کے صدر نے خطے میں فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر بند کرنے پر زور دیا جس سے علاقائی سلامتی اور استحکام کو خطرہ ہے۔

شیئر: