Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی میں بارش سے نظام زندگی مفلوج ، بجلی گرنے سے5افراد ہلاک

    لکھنؤ- - - -یوپی میں بارش جہاں روزہ داروں کے لیے رحمت بن کر آئی تو دیہی علاقوں اور غریب بستیوں کے لئے زحمت بن گئی۔
اچانک بارش اور طوفان سے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا ۔ سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوگئی ۔ کئی گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں۔بجلی گرنے سے ریاست میں 5 افراد کی موت ہوگئی۔ ضلع چندولی کے گاؤں میں بجلی گرنے سے3 افراد کی موت ہوگئی ۔
ضلع بہرائچ کے خیری گھاٹ تھانہ کے تحت 2افرادبجلی گرنے سے ہلاک ہوئے۔محکمہ موسمیات نے یوپی کے لکھنؤ ، ہردوئی ، اناؤ سیتاپور اور بارہ بنکی اضلاع کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔ آئندہ 24گھنٹے کے اندر تیز آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - -سابق صدر نے آر ایس ایس کو آئینہ دکھایا، کانگریس

شیئر: