Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر: سردخانوں سے 410لاشیں وطن ورانہ، 135پاکستانی شامل

 عسیر.... عسیر میں سرد خانوں میں موجود 410متوفین کی نعشیں ان کے ملکوں کو روانہ کردی گئیں۔ عسیر میںپوسٹ مارٹم کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر عبد العزیز آل حبشان نے کہا ہے کہ گزشتہ سال یکم محرم سے 29ذو الحجہ تک شعبے نے ریجن کے مختلف اسپتالوں کے سرد خانوں میں رکھی گئیں 410متوفین کی نعشوں کو ان کے ملک روانہ کیاہے۔ ان میں سر فہرست پاکستانیوں کی نعشیں تھیں جن کی تعداد135رہی۔ دوسرے نمبر پر بنگلہ دیشی تارکین ہیں جن کی تعداد71تھی۔ اسی طرح 58ہندوستانی، 46 مصری، 34 ایتھوپی، 27 فلپائنی، 16 نیپالی، 10 افغانی، 4 انڈونیشی، 3ترکی،2سری لنکی، 2 ارٹیری، ایک امریکی اور ایک نائیجری تارکین کی نعشیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کا شعبہ متوفی کو یا وطن روانہ کرنے کا اجازت نامہ اس وقت فراہم کرتا ہے جب یقین ہوجائے کہ طبعی موت تھی۔ طبعی موت نہ ہونے کی صورت میں متوفی کو سرد خانے میں رکھا جاتا ہے یہاں تک کہ قانونی تقاضے پورے کئے جائیں۔ ایسے تارکین کی نعشیں بھی سرد خانوں میں رکھی جاتی ہیں جنہیں لاوراث شمار کیا جاتا ہے یا وہ جن کے ورثا ءبیرون ملک ہیں۔ حادثات میں وفات پانے والے افراد کو بھی سرد خانے میں رکھا جاتا ہے۔
 

شیئر: