Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیور پول میں ڈرائیوروں کی بیچ سڑک پرلڑائی

 لیور پول.... مختلف ضروریات کی چیزیں صبح سویرے گاہکوں تک پہنچانا ایک بڑا کام ہے اور اس سلسلے میں دودھ اور دودھ کی مصنوعات تیار اور فروخت کرنے والے اداروں کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ انکا مال سب سے پہلے گاہکوں تک پہنچ جائے اس لئے وہ اپنے ڈرائیوروں کو تیز رفتاری سے کام کرنے کی تاکید کرتے رہتے ہیں اور یہی چیز ڈرائیوروںکے درمیان چپقلش کا سبب بنتی ہے۔ ہر ڈرائیور یہی چاہتا ہے کہ وہ آگے نکل جائے اور گاہکوں تک انکا سامان پہنچا دے۔ ایسا ہی کچھ یہاں لیور پول میں دیکھنے میں آیا جب 2ڈرائیوروں میں غالباً مسابقت کے دوران کسی بات پر برہم ہوا اور پھر اسکی برہمی اس حد تک پہنچی کہ اس نے لاری ڈرائیور کو جو دودھ لیکر کہیں جارہا تھا اپنی وین سے دودھ کی بوتل نکال کر اس پر دے ماری۔ اس موقع کی ڈیش کیم فوٹیج سے صاف پتہ چلتا ہے کہ بوتل ونڈ اسکرین پر آکر لگی جس سے اسکا کچھ حصہ ٹوٹ گیا۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دونوں ڈرائیوروں کے جھگڑے کی اصل وجہ کیا تھی۔ حملے کے بعد دودھ بوتل سے نکل کر وین اور سڑک دونوں جگہ پھیلتا ہوا نظر آیا۔ یہ واقعہ لیور پول کے ایم 57روڈ پر ٹاربوک علاقے میں پیش آیا۔غالباً بوتل پھینک کر ڈرائیورکا غصہ ٹھنڈا ہوگیا اور وہ اطمینان سے ٹرک میں جاکر بیٹھ گیا تاہم بدزبانی جاری تھی۔

شیئر: