Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق:بیلٹ باکسز نذر آتش ، ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہونا تھی

بغداد.... عراقی پارلیمان کے سبکدوش ہونے والے ا سپیکر سلیم الجبوری نے ملک میں دوبارہ پارلیمان انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کردیا ہے۔ انھوں نے یہ مطالبہ دارالحکومت بغداد میں بیلٹ باکسز کے ایک گودام میں آتشزدگی کے واقعہ کے بعد کیا ہے۔اس گودام میں رکھے گئے بیلٹ باکسز میں موجود ووٹ کی پرچیوں کو دوبارہ گنتی ہونا تھی مگر وہ اس سے پہلے ہی نذر آتش کردیئے گئے ہیں یا ہوگئے ۔سلیم الجبوری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ الرصافہ میں گودام میں پڑے بیلٹ باکسز کو جلا یا جانا جرم ہے، یہ کارروائی جان بوجھ کر کی گئی ہے۔اس جرم کا باقاعدہ طے شدہ منصوبے سے ارتکاب کیا گیا ہے۔اس کا مقصد عام انتخابات میں فراڈ اور ووٹوں میں ہیر پھیر کی وار دات کو چھپانا تھا تاکہ عراقی عوام کو دھوکا دیا جاسکے اور ان کے انتخاب اور منشا کو تبدیل کیا جاسکے۔انھوں نے کہا کہ ہم انتخابات کے دوبارہ انعقا د کا مطالبہ کرتے ہیں۔عراقی وزارت داخلہ نے گودام میں آتشزدگی کے اس واقعے کی تصدیق کی ہے تاہماس کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ عراق کی پارلیمان نے 6 جون کو ایک قرارداد کے ذریعے پارلیمانی انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ ہاتھوں سے جزوی گنتی کی منظوری دی تھی اور الیکٹورل کمیشن کو منجمد کردیا تھا.
 
 

شیئر: