Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلوی آل راونڈر گلین میکسویل پر جرمانہ

  سڈنی.. آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر گلین میکسویل پر جرمانہ عائد کردیا۔ آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ اور ٹیم مینجمنٹ نے گلین میکسویل پر جرمانے کا فیصلہ کیا۔ پریس کانفرنس میں گلین میکسویل نے آسٹریلین کرکٹر اور ڈومیسٹک کرکٹ ٹیم وکٹورین کے کپتان میتھیو ویڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ قیادت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پہلے نمبر پربیٹنگ کے لئے آجاتے ہیں جس سے انہیں بہتر کارکردگی دکھانے کا موقع نہیں ملا۔اسی لئے قومی ٹیم کے سلیکٹرزکو متاثر کرنے میں بھی ناکام رہا۔کپتان اسٹیون اسمتھ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وا قعہ پر دلی صدمہ پہنچا ہے تاہم اس وجہ سے میکسویل کی نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شمولیت کا امکان ختم نہیں ہوا۔ تمام کھلاڑیوں کو چاہئیے کہ وہ ایک دوسرے کا احترام کرنے کے ساتھ اپنے مداحوں اور میڈیا سے وابستہ افراد کی بھی عزت کریں۔

 

شیئر: