Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد نے ریاض اور الشرقیہ ریجن کی جانب داغے گئے دو ڈرون مار گرائے

گزشتہ روز مکہ ریجن کی جانب داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی فضائی دفاعی نظام نے جمعرات کی رات ریاض اور الشرقیہ ریجن کی جانب داغے جانے والے دو ڈرون مار گرائے۔
عرب اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا ’ریاض اور الشرقیہ ریجن کی جانب داغے جانے والے ڈرونز کو انٹرسپیٹ کرکے تباہ کیا گیا۔‘
جمعرات کی صبح سعودی سول ڈیفنس نے کہا تھا کہ مکہ ریجن کی جانب داغے گئے دو حوثی بیلسٹک میزائلوں کو فضا ہی میں روک تباہ کیے جانے سے ملبے کا کچھ حصہ سبوحہ قریہ (گاؤں) میں گرا ہے۔
الاخباریہ کے مطابق یہ قریہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ سے محض 30 کلو میٹر دور واقع ہے۔
حکام نے واقعے کے فوری بعد کارروائی کی۔ ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مقررہ طریقہ کار پر عمل کیا۔ جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے۔
اس سے قبل عرب اتحاد نے بتایا تھا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے بھیجے گئے دو ڈرونز کو مکہ اور جنوبی ریجن میں انٹرسیپٹ کرکے تباہ کیا گیا۔
اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا ’ریاض ریجن میں تین کروز میزائلوں کو مار گرایا گیا جبکہ مغربی ریجن میں دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی روک کر تباہ کیا گیا۔‘

 

شیئر: