Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہزاروں ملازمتیں آپ کی منتظر،درخواست جلد جمع کرائیں

نئی دہلی۔۔۔۔یوپی ایس سی سمیت مختلف محکموں اور اداروں میں ملازمتوں کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ان ملازمتوں کے حصول کیلئے تعلیمی لیاقت ،درخواست فارم  جمع کرنے کی آخری تاریخ اور دیگر معلومات متعلقہ ادارے کی ویب سائٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔
٭تلنگانہ پبلک سروس کمیشن میں1521ملازمتیں:
٭تلنگانہ پبلک سروس کمیشن نے گریڈ 4کے تحت جونیئر اسٹیونو گرافر ، ٹائپسٹ اور جونیئر اسسٹنٹ کے 1521عہدوں کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ ان عہدوں کے خواہشمند افراد آن لائن درخواستیں 6جولائی تک ادارے کی ویب سائٹwww.tspsc.gov.inپر جمع کراسکتے ہیں۔
 درخواست اس طرح جمع کرائیں:
ادارے کی ویب سائٹ پر جائیں ، نوٹیفکیشن باکس پر کلک کریں ،ٹوٹیفکیشن پڑھنے کے بعدوہاں موجود شرائط کے مطابق فارم داخل کریں۔
٭ٹی ایس پی ایس سی میں 700ملازمتیں:
ریاست تلنگانہ پبلک سروس کمیشن نے دیہی ریونیو آفیسر کے عہدے کیلئے 700اسامیوں کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔خواہشمند افراد  2جولائی تک درخواستیں داخل کردیں۔درخواست جمع کرانے کیلئے ادارے کی ویب سائٹwww.tspsc.gov.inپر جائیں اور نوٹیفکیشن باکس کو کلک کرکے وہاں مطلوبہ شرائط پوری کرتے ہوئے فارم جمع کریں۔
٭یوپی ایس سی میں 383ملازتیں :
یونین پبلک سروس کمیشن نے این ڈی اے -(ll)کے 383عہدوں کیلئے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔خواہشمند افراد 2جولائی تک ادارے کی ویب سائٹ  www.upsc.gov.inپر ایگزامینشن سیکشن میں نیشنل ڈیفنس اکیڈمی ایگزامینیشن (ll)2018کے لنک پر کلک کریں اور نوٹیفکیشن پر عمل کرتے ہوئے درخواست فارم جمع کریں۔
٭KMCکولکتہ میں 191ملازمتیں:
کولکتہ میونسپل کارپوریشن نے اسٹاف نرس کی 191ملازمتوں کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔خواہشمند افراد 22جون کوصبح 10-30سے 12بجے کے درمیان انسٹیٹیوٹ آف اربن مینجمنٹ ،36سی بالی گنج سرکلر روڈ کولکتہ 700019پہنچیں یا ادارے کی ویب سائٹ  www.kmcgov.inپر جائیں۔ میسج بورڈ میں نرس کے 191عہدوں کے لنک پر کلک کریں اور نوٹیفکیشن پڑھنے کے بعد فارم ڈاؤن لوڈ کریں اور ضروری دستاویزات کے ساتھ جمع کردیں۔
مزید پڑھیں:- - - -وزیر اعظم مودی نے بتایا فٹنس کا راز

شیئر: