Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی میں فضا گرد آلود،لوگوں کو مشکلات کا سامنا

نئی دہلی۔۔۔۔ قومی دارالحکومت دہلی میں گردوغبار کے ساتھ تیزہوائیں چلنے سے دوسرے دن فضا گرد آلود رہی اور لوگوں کو سانس لینے میں مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔وزارت سائنس وفضائی معلومات کی ویب سائٹ کے مطابق درجہ حرارت کی سطح انتہائی حدکو پہنچ گئی۔ اس وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور بہت سے لوگ ماسک لگائے دیکھے گئے۔راجستھان میں گرد آلود آندھی کا اثر جمعرات کو دہلی اور اس کے مضافات میں نظر آیا۔گردو غبار کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہورہی ہے۔نوئیڈا میں صبح کے وقت درجہ حرارت سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - -نیرو مودی نےپاسپورٹ منسوخ ہونے کے باوجود 3 ممالک کا سفرکیا؟

شیئر: