Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

70سال سے کچھ نہیں کھایا پیا،پرہلاد جانی کا دعویٰ

میہسانہ۔۔۔۔گجرات کے رہنے والے پرہلاد جانی نے دعویٰ کیا کہ 7عشروں سے انہوں نے کچھ کھایا اور نہ ہی پانی پیا لیکن اس کے باوجود 85سال کی عمر میں بالکل صحت مند ہیں۔ جانی کے اس کارنامے سے ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ سائنسداں بھی حیران ہیں۔ انہیں یقین نہیں ہورہا کہ کیسے ایک آدمی بغیر کھائے پئے اتنے برسوں تک زندہ رہ سکتا ہے۔اس راز سے پردہ اٹھانے کیلئے جانی کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ وغیرہ بھی کرائے گئے۔ ملک کے مشہور ادارے آر ڈی او کے سائنسدانوں کی ٹیم نے 15دنوں تک سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ان کی اور ان کے آشرم کے پیڑپودوں کی نگرانی کی لیکن کوئی حقیقت سامنے نہیں آئی۔
مزید پڑھیں:- - - -فیشن ایبل چور لڑکیاں گرفتار

شیئر: