Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی کرکٹ اسٹار زعید منانے گھر پہنچ گئے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دورہ انگلینڈ مکمل کر کے واپس وطن پہنچ گئے۔ کپتان سرفراز احمد کراچی جبکہ دیگر کھلاڑیوں کی پرواز نے لاہور میں لینڈ کیا۔قومی ٹیم براستہ دبئی غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز ای کے 624 کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی۔کرکٹ اسٹارز نے دورے میں انگلینڈ سے 2جبکہ آئرلینڈ سے ایک ٹیسٹ کھیلا، انگلش ٹیم سے دو ٹیسٹ کی سیریز 1-1سے برابر ہوئی تھی۔ شاہینوں نے 2ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں اسکاٹ لینڈ کو زیر کیا تھا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں حسن علی، فہیم اشرف، احمد شہزاد، راحت علی اور آصف علی شامل ہیں۔ادھر کراچی ایئر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اکثریت کاخیال تھا ٹیم ہارکر آئے گی لیکن نوجوان کھلاڑٰیوں پر مشتمل ٹیم کا جیتنا بڑی کامیابی ہے۔ فیفا ورلڈ کپ کے حوالے سے سرفراز کا کہنا تھا کہ فٹبال کے کھیل سے دلچسپی ہے اور برازیل کو ہمیشہ سپورٹ کیا۔اس بار بھی ان کی فیورٹ برازیل ہے۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا رمضان کا مبارک مہینہ ہمیشہ یادگار رہتا ہے۔ قوم کی دعائیں ساتھ ہوتی ہیں۔

شیئر: