Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ،چین کو فوجی راز دینے پر 70 سالہ شخص گرفتار

بیجنگ۔۔۔چین کو فوجی راز فراہم کرنے کے مبینہ منصوبے کے شبے میں برطانیہ کی انسداد دہشت گردی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تصدیق کی ہے کہ 70 سال سے زائد عمر کے ایک شخص برائن جونز سے تفتیش جاری ہے۔ویسٹ مڈلینڈز کی ایک رہائش کی سرچ وارنٹ کی بنیاد پر تلاشی لی گئی اور ڈربی شائر میں ایک اور گھر کی تلاشی کا عمل جاری ہے۔ ملزم برائن جونز رولز رائس کا سابق ملازم ہے اور اسے اس خدشے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے کہ برطانیہ کے نئے ملٹی ملین پونڈ ایف 35 اسٹیلتھ جنگی طیاروں سے متعلق خفیہ معلومات چین کو پہنچائی تھیں۔رولز رائس ان کئی برطانوی کمپنیوں میں شامل ہے جسے اس جنگی طیارے کے پرزے بنانے کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس اسٹیلتھ طیارے نے اپنی پہلی باقاعدہ پرواز گزشتہ ہفتے کی تھی۔

شیئر: